یورپی عدالت اسرائیلی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات برآمد کرنے بارے فیصلہ 12نومبر کوکرے گی

مقبوضہ بیت المقدس : یورپی عدالت انصاف مقبوضہ علاقے میں قائم اسرائیلی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات برآمد کرنے بارے فیصلہ 12نومبر کوکرے گی۔ مرکز اطلاعات فلسطین توقع کی جاتی ہے کہ لکسمبرگ میں یورپی عدالت انصاف 12 نومبر کو مغربی کنارے کی سرزمین یا شام کی مقبوضہ گولان میں قائم اسرائیلی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی یورپی یونین کے ممالک کو برآمد کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق عدالت کے ممکنہ فیصلے سے اسرائیلخوف زدہ ہے۔ اسے خدشہ ہے کہ اگر عدالت متنازعہ یہودی بسیتوں کی مصنوعات کی یورپی ملکوں کو سپلائی کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو تمام یورپی ممالک اس فیصلے کی پابندی کریں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 نومبر 2019

Share On Whatsapp