چمن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، پانچ سال کے عمر کے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر چمن

کوئٹہ : اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسراقبال دشتی نے کہا ہے کہ چمن میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیرکو ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی کے ہمراہ سول ہسپتال چمن میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلاکر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کے دورا ن بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسراقبال دشتی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح آج سے چمن میں ضلع کے تمام علاقوں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسراقبال دشتی اور محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے اور اس سال ہمارے ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں تین پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں اس لے تمام والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانے کے لے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچے اس خطرناک مرض سے محفوظ ہو جائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر چمن نے مزید بتایا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام ٹیموں کو لیویز اور پولیس کی مکمل سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور ضلع کے تمام آفسران بھی گشت کررہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 نومبر 2019

Share On Whatsapp