سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں نئی جہت کیلئے کوشاں ہوں،شہزادی ریما بنت بندر

واشنگٹن : امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے کوشاں ہوں۔الشرق الاوسط کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر پہلی مرتبہ امریکی میڈیا انٹرویو دیا ہے۔ امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ سعودی عرب میں سماجی تبدیلی کے لیے صنف نازک کو مضبوط کیا جائے اور مزید سماجی اصلاحات لائی جائیں۔
44 سالہ شہزادی ریما پہلی سعودی خاتون ہیں جو سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔شہزادی ریما کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کی خواہاں ہوں، خواہش ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کا دائرہ دہشتگردی کے انسداد یا تیل امور پر تعاون تک ہی محدود نہ رہیں، دونوں ملک تعلیم، ثقافت اور تجارت میں شراکت کے رشتہ استوار کریں.۔
سعودی سفیر شہزادی ریما نے سعودی سفارتخانے میں پہلے دن کے حوالے سے بتایا کہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعدسفارتخانے کی 50 اہلکار خواتین سے ملاقات کی تھی۔ ان سے کہا تھا کہ ؂ آج کا دن صرف خواتین کا دن ہے ، آج کا دن ہمارے جشن کا دن ہے۔ خوش قسمتی سے یہی وہ دن تھا جس دن سعودی عرب نے خواتین کے لیے سرپرستوں کا قانون منسوخ کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 نومبر 2019

Share On Whatsapp