Harry Potter Fans Eye Toyota’s New Electrically-Powered Witch’s Broom

ہیری پوٹر کے شائقین کے لیے ٹویوٹا نے جادوگرنی کی جھاڑو متعارف کرا دی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

ٹویوٹا نے  تازہ ترین موبیلیٹی  پلیٹ فارم  ای بروم : متعارف کرا یا ہے۔ یہ دیکھنے میں  جادوگرنی کی اڑنے والی جھاڑو کی طرح ہے تاہم اس پر صارف اڑ تو نہیں سکتے ہیں لیکن اس پر  سوار ہو کر   ارد گرد ضرور گھوما جا سکتا ہے۔زمین پر اسے استعمال کرنے کے لیے  صارفین کو  رولر سکیٹ پہننے پڑتے ہیں۔ 

ٹویوٹا کی اس ای بروم میں  بجلی کی موٹر اور ایک پہیہ لگا ہوتا ہے ، جو انہیں آگے کی طرف دھکیلتا ہے۔

ٹویوٹا کی ای بروم  ہیری پوٹر کی کہانیوں کی طرح متاثر کن تو نہیں لیکن اسے حقیقی زندگی    میں اس  طرح کی افسانوی سواری بنانے کی طرف پہلا قدم ضرور قرار دیا جا سکتا ہے۔

ٹویوٹا نے ٹویوٹا موٹر شو میں ای بروم  کو چلانے کا مظاہرہ  کیا۔ٹویوٹا نے اس ای بروم کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ انہوں نے نہ ہی اس کی سپیڈ کے بارے میں بتایا ہے اور نہ ہی اس کی تجارتی پیمانے پر دستیابی کے بارے میں بتایا ہے۔ابھی ہم اس کی بیٹری کے گنجائش کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتے۔

اس ای بروم کے مظاہرے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


تاریخ اشاعت : ہفتہ 2 نومبر 2019

Harry Potter Fans Eye Toyota’s New Electrically-Powered Witch’s Broom
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں