Man Faces Five Years In Prison For Using Live Cat As Weapon Against Police

پولیس کے خلاف بلی کو ہتھیار بنانے والے شخص کو 5 سال قید ہو سکتی ہے

پچھلے سال ماسکو، روس سے تعلق رکھنے والے ایک 59 سالہ شخص نے زندہ بلی کو  پولیس کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تھا، جس پر اسے 5 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
4 اکتوبر 2018  کو ایک مشتبہ شخص گینناڈی شچرباکوف اپنے اپارٹمنٹ بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بیٹھا تھا۔ وہ وہاں پر شراب نوشی کر رہا تھا ، جس سے ہمسائے تنگ ہو رہے تھے۔ ہمسایوں نے پولیس میں رپورٹ کر دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شچرباکوف کو گھر جانے کا کہا۔ پولیس کا کہا ماننے کی بجائے شچر باکوف نے قریب سے گزرتی ہوئی بلی اٹھائی اور ایک پولیس افسر کے منہ پر دے ماری۔ پریشان بلی نے پولیس آفسر کے سر پر چڑھنے کی کوشش کی، جس سے اس کے جسم پر خراشیں پڑ گئیں۔
اس انوکھے واقعے کو گزرے ایک سال ہو گیا تو حکام نے شچرباکوف پر پولیس کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کر دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق شچرباکوف نے بلی کو ہتھیار بنانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ بلی خود ہی پولیس آفیسر کے سر پر چڑھی تھی۔ اس واقعے کی رات کو شچرباکوف کو جیل میں گزارنا پڑی تھی، اگر اشچرباکوف پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے 5 سالوں کے لیے جیل جانا پڑے گا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حکام نے ایک سال بعد اس کیس کو دوبارہ کیوں کھولا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 نومبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں