1.46-inch Tooth Pulled By Dentist Declared World's Longest By Guinness

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 1.46 انچ کے دانت کو دنیا کا سب سے بڑا دانت قرار دے دیا

ایک جرمن ڈینٹسٹ   کے  ایک مریض کے منہ سے نکالے گئے دانت کو  گینیز ورلڈ ریکارڈ نے  دنیا کا سب سے لمبا دانت قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر میکس  لوکاس کا کہنا ہے کہ انہوں  نے یہ دانت 2018 میں ایک مریض کے منہ سے نکالا تھا۔ وہ مریض دانت کے شدید درد کی شکایت لے کر آیا تھا۔

لوکاس کا کہنا ہے کہ  انہیں گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ضروری کاغذی کاروائی پورا کرنے میں پورا ایک سال لگ گیا،  جس کے بعد اُن کے نکالے گئے دانت کو دنیا کے سب سے بڑے دانت کا اعزاز مل گیا۔

لوکاس کو یہ سرٹیفکیٹ منگل کو ملا ہے۔ اُن کا ارادہ ہے کہ اس سرٹیفیکیٹ کو اپنے دفتر میں آویزاں کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 31 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں