Head Injury Makes 34-Year-Old Man Look Like A Child

سر پر لگنے والی چوٹ کےبعد 34 سالہ شخص بچے کی طرح دکھائی دیتا ہے

اپنی عمر سے چھوٹا لگنابہت بڑی خوبی دکھائی دیتا ہے لیکن وسطی چین سے تعلق رکھنے والے ایک  34 سالہ شخص کے لیے ایک چھوٹے بچے کی طرح نظرآنا  ایک اذیت بن چکا ہے۔34 سالہ زہو شینگکائی کی مشکلات کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ 6 سال کے تھے۔ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان کا سر ایک پتھر سےٹکرایا تھا۔ ان کے سر سے خون تو نہیں نکلا تھا لیکن ان کے والدین نے بتایا کہ  اس کے بعد وہ تین دن تک بخار میں مبتلا رہےتھے۔

زہو کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ ان کے دماغ میں خون جم چکا ہے۔ ڈاکٹر نے ہنگامی سرجری کر کے اس جمے ہوئے خون کو نکال دیا۔اس کے بعدزہو کی حالت ٹھیک ہوگئی اور زندگی معمول کے مطابق گزرنے لگی۔ زہو کی عمر 9 سال کی ہوئی تو اُن کے والدین  نے دیکھا کہ  اُن کا بیٹا اپنے ساتھیوں سے کافی چھوٹا نظرآتا ہے۔حقیقت میں حادثے کے بعد زہو کی نشوو نما ہی نہیں ہو سکی تھی۔
زہوکے والدین انہیں  چیک اپ کے لیے علاقائی ہسپتال لےگئے۔ ڈاکٹروں نے بہت سے ٹسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ زہو کے غدہ نخامیہ(pituitary gland) چوٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔ دماغ میں موجود یہ غدود ایسے ہارمونز خارج کرتے ہیں، جو نشوونما پر گہرا اثر رکھتےہیں۔آج دو دہائیوں کے بعدبھی زہو کی شکل ایک چھوٹے  بچے جیسی ہے۔اُن کے چہرے پر بلوغت کے بال نہیں۔ اُن کی آواز بھی بچے جیسی ہے۔
انہیں اجنبی افرادکو اپنے بالغ ہونے کا یقین دلانا پڑتا ہے، جس میں انہیں کافی مشکل پیش آتی ہے۔چونکہ ان کا جسم پوری طرح بالغ نہیں ہوا اس لیے وہ نہ ہی شادی کر سکتے ہیں اور نہ ہی اُن کے بچے پیدا ہو سکتے ہیں۔زہو نےبتایا کہ وہ وہ دماغی طور پر تو بالغ ہو چکے ہیں لیکن جسمانی طور پر بالغ نہیں، اس وجہ سے ان کی شادی بھی نہیں ہوسکتی۔زہو  اور ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آتا کہ ایسی صورت حال میں کیا کرنا چاہیے۔ زہو نے ایک حجام کی دوکان کھول لی ہے تاکہ اپنے لیے کچھ کمایاجا سکے۔ وہ لوگوں کو اپنی  حالت کے حوالےسے لطائف بھی سناتے ہیں۔ وہ بچوں جیسی آواز میں کہتے ہیں کہ اُن کے دوست بوڑھے ہوجائیں گے۔ ان کے چہروں پر چھائیاں پڑ جائیں گی لیکن وہ  ہمیشہ جوان رہیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 31 اکتوبر 2019

Head Injury Makes 34-Year-Old Man Look Like A Child
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں