بھارتی لڑکی کا والدہ کے لیے دلہا تلاش کرنے کا ٹویٹ وائرل ہو گیا

منفرد ٹویٹ پر خاتون صارف کی خوب پذیرائی ، کئی لوگوں نے مدد کی پیشکش بھی کر دی

نئی دہلی : : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بھارتی خاتون صارف نے اپنی والدہ کے لیے دلہا تلاش کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا جسے ٹویٹر پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون آستھا ورما نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کے لیے ایک شخص کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی اور کہا کہ میں اپنی والدہ کے لیے 50 سالہ پُر کشش شخص کی تلاش میں ہوں۔
جو ویجیٹیرین ہو اور شراب نوشی نہ کرتا ہو اور کاروباری لحاظ سے مستحکم ہو۔
ہم نے آج تک سوشل میڈیا کے ذریعے رشتے بنتے اور ھوڑیاں بنتی دیکھی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی آپس میں رشتے میں بندھے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔
لیکن آستھا ورما کا یہ ٹویٹر پیغام مکمل طور پر ایک منفرد انداز ہے جس میں انہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ اپنی والدہ کے لیے کسی مناسب شخصیت اور شریک حیات کو ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا۔ آستھا ورما کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کیا میں اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا سکتا ہوں؟
ایک صارف نے کہا کہ یہ نہایت منفرد ٹویٹر پیغام ہے اور آستھا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ آپ نے بے حد اچھا کام کیا ہے ، اور آپ اپنی والدہ کے لیے منفرد اور اچھا کام کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے آستھا کے اس ٹویٹر پیغام پر اُن کو بتایا کہ میرے آفس میں ایک سینئیر شخص ہے، ان کی عمر 50 سے 55 سال ہو گی لیکن آج تک انہوں نے شادی نہیں کی۔
ایک اور صارف نے کہا کہ کیا 50 سال سے کچھ کم عمر کا شخص بھی مناسب ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ میں ایک شخص کو جانتا ہوں جو ہریدوار میں رہتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے غیر متوقع طور پر آستھا کے اس ٹویٹ کو خوب سراہا اور کہا کہ آستھا نے اپنی والدہ کے لیے شریک حیات ڈھونڈنے کا جو سفر شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 نومبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں