کربلا میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

کربلا : عراقی شہر کربلا میں گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 13افراد ہلاک ہوگئے۔ طبی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ نو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں گزشتہ پانچ روز سے حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی اکتوبر میں ہی حکومت مخالف مظاہروں کے پہلے مرحلے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 250 افراد مارے گئے تھے۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp