دُبئی کی سڑکوں پرچپکی پُراسرار ڈیوائسز کی حقیقت کیا ہے؟

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے وضاحت کر دی گئی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
دُبئی : جو پاکستانی روزگار کی غرض سے دُبئی میں مقیم ہیں یا جن کاحال ہی میں سیر و تفریح کی خاطر دُبئی جانا ہوا ہے۔ اکثر انہوں نے دیکھا ہو گا کہ کسی سڑک پر کوئی نامعلوم فلیٹ ڈیوائس چپکی ہوئی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ ایک روز یہ ڈیوائس نظر آتی ہے، مگر اگلے دِن یہ اُس جگہ پر موجود نہیں ہوتی، آخریہ ڈیوائس کیا ہے اور یہ کیا کام کرتی ہے؟ یہ سوال یقینا کئی لوگوں کو پریشان کرتا ہو گا۔
ایسا ہی ایک سوال احمد ظہیر نامی ایک شخص نے روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی پُوچھا تھا،اس صارف نے ایک سڑک پر چپکی ڈیوائس کی ویڈیو بنا کر اتھارٹی کے ٹویٹراکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے دریافت کیا تھا کہ آخر یہ نامعلوم ڈیوائس ہے کیا؟جس کے جواب میں اتھارٹی کی جانب سے وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ روڈز اتھارٹی نے اس ڈیوائس کے فنکشن اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جواب دیاتھا۔
”اتھارٹی سے رابطہ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ یہ دراصل ایک ٹریفک کاؤنٹنگ ڈیوائس ہے جو ٹریفک سے متعلق معلومات اکٹھی کرتی ہیں جن میں سڑک پر سے گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد، اُن کی رفتار اور گاڑیوں کا درمیانی فاصلہ جیسی اہم معلومات شامل ہیں۔ اس سے اتھارٹی کو کسی خاص مقام پر ٹریفک کا تجزیہ کرنے میں مدد مِلتی ہے۔“ اس ڈیوائس کے متعلق وضاحت پر صارفین نے اتھارٹی کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس انجانی ڈیوائس نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا تھا، تاہم اس کے بارے میں علم ہونا بہت مفید ہے۔ یقینا یہ دُبئی میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کر ے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp