Farmer Finds Two-Headed Snake, Captures It. Then...

کسان نے دو سروں والا نایاب سانپ پکڑ لیا لیکن پھر۔۔۔۔

ایک چینی کسان نے اپنے صحن میں دو سروں والا سانپ پھرتے دیکھا تو حیران رہ گیا۔ کسان، جس کا خاندانی نام شینزہو ہے، نے اس سانپ کو مارنے کی بجائے زندہ پکڑ لیا تاکہ اسے دوسروں کو دکھائے۔ سانپ پکڑنے کا یہ واقعہ چین کے صوبے ہیبئی کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

شینزہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے سانپ کو پکڑ کر ایک بڑے برتن میں رکھ دیا تاکہ اسے دوسروں کو دکھائے۔

اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر بہت سے لوگوں  نے خود جا کر اسے دیکھنے کا فیصلہ کیا لیکن اس سے پہلے ہی کسی بچے نے برتن پر موجود ڈھکن ہٹا دیا۔ جس سے سانپ کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔ 

پیپلز چائنا ڈیلی کی شیئر کی ہوئی ویڈیو میں اس سانپ کو صحن کے فرش میں پھرتے دکھایا گیا ہے۔

دو سر والے سانپ جنگل میں مشکل سے ہی بچ پاتے ہیں۔ دوسروں کی وجہ سے ان کی چلنے کی رفتار بہت سست ہوتی ہے، جس سے یہ کسی کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں۔


تاریخ اشاعت : جمعرات 24 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں