Chris The Sheep, Famous For Record-Breaking Fleece, Dies

سب سے زیادہ اون کا عالمی ریکارڈ رکھنے والی مرینو بھیڑ10 سال کی عمر میں مرگئی

ایک آسٹریلین بھیڑ ، جس کا نام  سب سے زیادہ اون کے حوالے سے  گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل  ہے، اب اس دنیا میں نہیں ۔

کرس ایک مرینو بھیڑ تھی، جسے 2015 میں عالمی شہ سرخیوں میں جگہ ملی۔اس کے جسم پر اتنی زیادہ اون تھی کہ  اسے جان کے لالے پڑ گئے۔ کرس کی جان بچانے کے لیے اس کے مالک  نے اس کے جسم سے اون  اتارنے کا فیصلہ کیا۔ کرس کے جسم سے اون اترنے کے  بعد ہی اس کا نام   گینیز  بک آف ورلڈ میں درج کر لیا گیا۔

اس وقت کرس کے جسم ایک ہی وقت میں   41.1 کلوگرام یا 91 پاؤنڈ اون اتری۔ کرس کے مالک نے اس اون  کو کینبرا کے نیشنل میوزیم کو عطیہ کر دیا۔اس کے بعد کرس کو نیو ساؤتھ ویلز کے ایک فارم پر رکھا گیا۔ حال ہی میں اس فارم نے کرس کے مرنے کا اعلان کیا ہے۔فارم نے کینبرا ٹائمز کو بتایا کہ کرس منگل کو قدرتی وجوہات کی وجہ سے  10 سال کی عمر میں مری۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں