نواز شریف کو خون نیب کے 5 بندوں نے دیا: سینئیر صحافی کا دعویٰ

نیب کے 5 بندوں نے آج میاں صاحب کو پانچ بوتلیں O پازیٹو خون دیا: ارشاد بھٹی

لاہور : سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو خون نیب کے 5 بندوں نے دیا۔ ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ نیب کے 5 بندوں نے آج میاں صاحب کو پانچ بوتلیں O پازیٹو خون دیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’انسانیت کا تقاضہ ہے کہ مریم نواز کو عدالت سے واپسی پر والد سے ملنے کی اجازت دی جائے‘‘۔
 
 
 اس کے جواب میں سینئیر صحافی نے کہا کہ ’’انسانیت کا تقاضہ پورا ہوا اور مریم نواز کو میڈیکل گراؤنڈ پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا، ہسپتال میں میاں صاحب کے بالکل ساتھ والا کمرہ مریم نواز کیلئے تیار ہو چکا اور یہ بھی سن لیں آپکے ظالم نیب کے 5 بندے آج میاں صاحب کو پانچ بوتل O پازیٹو خون دے کر جا چکے ہیں‘‘۔
 
 
 
 انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ’’یہ بھی سن لیں کہ ظالم عمران خان کی ہدائیت پرظالم پنجاب حکومت کراچی سےخون سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کو منگوا چکی ہے، ڈاکٹرشمسی نوازشریف کوچیک کر کےاس وقت سروسز ہسپتال میں میاں صاحب کےساتھ والےکمرے میں بیٹھےمیاں صاحب کی رپورٹس چیک کررہے ہیں۔
ہوسکےتوحکومت کاشکریہ اداکردیں۔ ویسےتوقع تو نہیں ہے‘‘۔
 
 
انہون نے بتایا کہ نواز شریف کو خون نیب کے بندوں نے دیا جبکہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ نواز شریف کو خون نجی کالج کے طلباء نے دیا تھا۔ ۔نواز شریف کی پلیٹ لٹس کے حوالے سے حالت تسلی بخش نہیں تھی۔گذشتہ روز انہیں پلیٹ لٹس کے دو میگا کٹس لگائی گئی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp