برطانیہ میں کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد

برطانوی پولیس نے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا

برطانیہ : برطانیہ میں کاؤنٹی ایسیکس میں کنٹنیر سے 39 لاشیں ملی ہیں۔اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی ایسیکس میں سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی تعداد 39ہے۔لاشوں میں ایک ٹین ایج لڑکے کی لاش بھی شامل ہے۔ 25سالہ شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ملزم سے اس حوالے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
25 سالہ ٹرک ڈرائیور شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھتا ہے۔چیف سپریڈنٹ اینڈریو میرنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس میں کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی شناخت کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس میں کچھ وقت درکار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹرک بلغاریہ سے آ رہا تھا جو 19 اکتوبر کو برطانیہ میں ہولی ہیڈ کے مقام پر داخل ہوا۔ہم نے اس سلسلے میں ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جسے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp