سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس 31 اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد : سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کوسردیوں کی آمد سے قبل سموگ کے بارے میں متعلقہ ادارے بریفینگ دیں گے۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں31 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔کمیٹی کو سموگ پر قابو پانے کے لئے حکومت پنجاب کے بنائے گئے ایکشن پلان اور پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp