میگا کرپشن وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

نیب نے گزشتہ 23 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے، جسٹس(ر)جاوید اقبال

کراچی : قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب نے گزشتہ 23 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے،میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی بنائی ہے، نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔بدھ کوچیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین نیب نے کہا نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کاکلیدی کردارہے، میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیادپرتحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ 23ماہ میں71ارب روپے کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی اور 600بدعنوانی ریفرنسزعدالتوں میں جمع کرائے، نیب کی سزا دلانے کی شرح 70 فیصد ہے۔انھوں نے کہا کہ نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے، ڈی جی نیب فاروق اعوان بہترین کارکردگی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp