اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی

وکیل صفائی طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہو سکے ،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔ ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سعید احمد، منصور رضا، نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کرنا تھی۔وکیل صفائی طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے ،عدالت نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے ۔گذشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کا خط احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp