عالمی سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 5 نومبر کو ہوگا

اسلام آباد : عالمی سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 5 نومبر کو جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر وائس مارشل عامر مسعود پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلا س میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی جن میں سکواش کے گیمز اور کورٹ کے علاوہ دیگر قوانین بھی شامل ہیں۔ یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا اسی دوران عامر مسعود عالمی سکواش فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلکس گف سے بھی ملاقات کرکے ان کو پاکستان میں سکواش انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp