فرحان سعید کا ذاتی فیس بک اکائونٹ اور فین پیچ ہیک

اسلام آباد : اداکار فرحان سعید کا ذاتی فیس بک اکائونٹ اور فین پیچ ہیک کر لیا گیا۔ فرحان سعید نے انسٹاگرام پر بتایاکہ ان کاذاتی فیس بک اکائونٹ اور فین پیچ ہیک کر لیا گیا ، انہوں نے نامعلوم ہیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے یہ انجوائمنٹ کی بات ہے لیکن ایک آرٹسٹ کے لیے یہ بات خوفناک ہے کیونکہ ایک فنکار یہ سب بہت محنت کے بعد حاصل کرتا ہے، فرحان سعید ان دنون سوہائے علی ابڑو کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’پریم گلی‘‘ پر کام کر رہے ہیں، ڈرامے کی کہانی فضاء افتحار نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار قاسم علی مرید ہیں، ڈرامہ سِکس سگما پلس پروڈکشن کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp