نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان

لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجہ پر معمور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ہے ۔نواز شریف کے لئے تین شفٹوں میں 21ڈاکٹرز پر مشتمل ڈاکٹر زڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ حتمی روسٹرنہیں ہے مریض کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp