سی پیک کے تحت دوسرے مرحلے میں سماجی و صنعتی شعبے پر توجہ دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد : سی پیک کے تحت دوسرے مرحلے میں سماجی و صنعتی شعبے پر توجہ دی جائیگی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی زونز کے قیام، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتوانائی سمیت شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کے تعاون سے سی پیک منصوبے کامیابی کے راستے پر گامزن ہے۔ سی پیک کے تحت چینی اور پاکستانی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک خصوصی طور پر اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp