پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا ہے،

لائن آف کنٹرول کی پاکستانی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا ہے، ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی کتنا بڑا جھوٹ تھا، لائن آف کنٹرول کی پاکستانی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیاہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیے، بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوی کا بھرکس نکل چکا ہے،کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے۔
انہوںنے کہا کہ شہری آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اور بزدل ہیں، بھارت کب غیر ملکی سفراء اور میڈیا کو مقبو ضہ کشمیر لے جائے گا تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp