افغانستان: سیکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ ،15پولیس اہلکار ہلاک

جوابی کارروائی میں 8جنگجو بھی مارے گئے ، متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ،زخمی ہسپتال منتقل

کابل : افغانستان میں سکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ،8جنگجو بھی مارے گئے ، متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جو کئی گھنٹے جاری رہی جس میں پندرہ پولیس اہلکار اور آٹھ جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp