سینئر اداکارانجم حبیبی کی ریڈیو کے ساتھ ٹی وی مصروفیات میں بھی زبردست اضافہ

لاہور : سینئر اداکارانجم حبیبی کی ریڈیو کے ساتھ ٹی وی مصروفیات میں بھی زبردست اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے سینئر اداکار انجم حبیبی آج کل تین ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جن میں ان کی ایک ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوچکی ہے جس کی چھٹی قسط اتوار کے روز پیش کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ وہ پی ٹی وی ہوم کے ڈرامہ سوپ ’’دودھ کا دھلا ‘‘اورکراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل ’’صباحت‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔علاوہ ازیں وہ ریڈیو پاکستان میں صداکاری میں بھی مصروف ہیں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp