طیارے کی سڑک پر کریش لینڈنگ، تین افراد ہلاک

تینوں افراد جہاز میں موجود تھے جن کی موقعہ پر ہلاکت ہو گئی

سائوپولو ۔ :   سبھی ممالک کا تقریباً ایک عام سا معاملہ ضرور ہے کہ انہوں نے کافی عرصہ پرانے جنگی اور عام پرواز کے طیارے رکھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ہر سال کی سروس اور چیک اپ کے بعد بھی انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ اس طیارے کی مدت پرواز اب ختم ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی ملک میں طیارہ کریش ہونے کی خبر سنائی دیتی رہتی ہے۔گزشتہ دنوں برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹ میں طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے شہر کی سڑک پر لینڈنگ کرتے ہوے تباہ ہو گیا۔
طیارے کے سڑک پر کریش لینڈنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک بھی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹ میں چھوٹے طیارے نے سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ طیارہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔بعدازاں فائر فائٹرز نے کافی دیر کی تگ و دو کے بعدطیارے میں لگی آگ پر قابو پایا۔
اطلاعات کے مطابق سنگل انجن طیارہ رہائشی علاقے میں لینڈنگ کے دوران تین گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر فائٹر لیونارڈو گومز کے مطابق طیارے کو حادثہ کارلوس بریٹس ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا، انہوں نے کہا کہ رواں سال اسی اسٹریٹ پر طیارے کے حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔گومز کے مطابق جب میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک لاش سڑک پر تھی اور دوسرے شخص کی لاش گاڑی کے اندر موجود تھی اور تیسرا شخص جہاز کے اندر مردہ حالت میں ملا۔
فائر فائٹر کے مطابق طیارہ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ پیش آنے والے طیارے سائرس ایئرکرافٹ کو 2007 میں تیار کیا گیا تھا اور اس میں 3 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔فائر فائٹرلیونارڈو گومز کا کہنا ہے کہ طیارے میں تین افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ ایئرکرافٹ میں چار افراد موجود تھے۔تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جس کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp