ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ،اس وقت کسی بھی سیاسی انتشار سے ملک اور جمہوریت کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے،اسد قیصر

, صوابی کی عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت میں پورے ہونگے، عوام کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھو گا،سپیکر قومی اسمبلی کا صوابی میں ڈگری کالج گرلز اور بوائز کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی انتشار سے ملک اور جمہوریت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو زیدہ ضلع صوابی میں بلترتیب 7 اور 8 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بوائز و گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسپیکر نے کہا کہ صوابی کی عوام سے کیے تمام وعدوں کو پورا کیے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے میرا ساتھ دیا کہ میں بھی اسی جذبے اور نیت کے ساتھ صوابی کی عوام کی خدمت میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد تعلیم اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اٹھا رہی ہیجس سے تعلیمی نظام میں جدت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل نے گھیرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ہمیں کمزور ترین معیشت ورثے میں ملی تھی۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پائیدار اور عوام دوست فیصلوں کی بدولت ملک معاشی بحران پر قابو پا رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے کیے گے فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔ اسپیکر نے لائن کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی شہری آبادی جو فائرنگ کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہ ہماری مسلح افواج نے بروقت کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا جس پر افواج پاکستانی تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلہ کشمیر کو طاقت کے زور سے دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہ کہ 78 دنوں سے محصور کشمیریوں کے جذبات ابھی بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ یوم سیاہ کے موقع پر یوم یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp