ایران کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تہران ۔ : ایران کے صوبہ ہوزستان میں واقع آبادان آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی سرحد کے قریب واقع آبادان آئل ریفائنری کے 55 ویں حصے میں پٹرول رسنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ اور ہوائی جہازوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آبادان پٹرول ریفائنری پبلک ریلیشن کے عہدیدار سیّد علی نور بخشی نے کہا ہے کہ آگ پر مختصر وقت میں قابو پایا گیا ہے اور واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
خلیج بصرہ میں حالیہ دنوں میں علاقے کی پٹرول تنصیبات اور پٹرول ٹینکروں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ایران کی اہم ترین پٹرول ریفائنری میں لگنے والی آگ کو ابتدا میں حملہ سمجھا گیا۔ واضح رہے کہ 14ستمبر کو سعودی پٹرول کمپنی آرامکو کی دو ریفائنریوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ لگی جس میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp