روس نے پولینڈ کودو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر سوکا ورلڈ کپ 2019 ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایتھنز : روس نے پولینڈ کودو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر سوکا ورلڈ کپ 2019 ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ یونان میں کھیلے گئے سوکا ورلڈ کپ کا فائنل روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔روس کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل روس کی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں میزبان یونان کی ٹیم کو شکست دیکر جبکہ پولینڈ کی ٹیم نے مالدووا کو مات دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp