شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموںپر برس پڑیں

لاہور : نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموںپر برس پڑیں۔اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ عالمی حقوق کی علمبردار تنظیمیں پاکستان کی مخالفت میں تو چھوٹے سے چھوٹے ایشو کوپہاڑ بنا کر پیش کرتی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں تقریبا تین ماہ سے جاری کرفیو او رمظالم ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں ۔ کشمیر آتش فشاں کی صورت اختیار کر رہا ہے اور اگر عالمی دنیا نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہ کی تواس کے پھٹنے صرف خطے کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا ۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp