دیا وومن فٹ بال کلب کے تحت فن فٹ بال ڈے منایا گیا

حق اکیڈمی میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں 45 سے زائد طالبات نے شرکت کی

کراچی۔ : دیا وومن فٹ بال کلب کے تحت فن فٹ بال ڈے منایا گیا۔ ڈینمارک کے تعاون سے حق اکیڈمی اسکول میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں 6 سے 12 سال کی عمر کی وومن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 45 سے زائد طالبات نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ والدین اور طالبات نے ورکشاپ کے انعقاد کو فٹ بال اورننس کیلئے ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وومن کھلاڑیوں میں فٹ بال کی جدید تکنیک سیکھنے کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔
اس موقع پر دیا وومن فٹبال کلب کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے کہا کہ وومن امپاورمنٹ کے سلسلے میں وومن فٹ بال کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ کراچی کی طالبات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہیں کولیفائڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئرز بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں دیا وومن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس انتہائی شاندار تھیں۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp