وزیراعظم عمران خان کراچی آتے ہیں مگر وزیراعلی مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے، پیپلز پارٹی کا شکوہ

, اگر مراد علی شاہ کو بلایا اور مراد علی شاہ نہیں آئے تو وزیراعظم کی بے عزتی ہوگی،ملنا ہے تو خط لکھیں ،فردوس شمیم نقوی کا جواب

کراچی : پیپلزپارٹی نے شکوہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آتے ہیں مگر وزیراعلی مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے، جس پر پی ٹی آئی نے عجیب منطق پیش کردی۔وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس لیئے ملنا نہیں چاہتے کہ وہ جانتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ کا مقدمہ پیش کریں گے، جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔
جس پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ اگر مراد علی شاہ کو بلایا اور مراد علی شاہ نہیں آئے تو وزیراعظم کی بے عزتی ہوگی۔ مشیر کے جواب پر فردوس شمیم نے کہاکہ وزیراعلی کو ملنا ہے تو خط لکھیں، جس پر مرتضی وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم وزیراعلی کے سوالوں کا جواب دینے سے کترا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp