3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ،

, ولر پینل انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، فواد چوہدری

بیجنگ : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ، ولر پینل انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے ۔ پیر کو وفاقی وزیر ساینس و ٹیکنالوجی نے چائنہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ سولر پینل انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے ۔وزیر سائنس نے مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے عہدیداروںاورسکائی ول کمپنی کے عہدایداروں سے بھی ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں سولر بسیں متعارف کروائیں گے ، سولر بسیں ماحول دوست بھی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp