پی ٹی آئی دھرنے کے دور ان پولیس تشدد سے دو افراد جاں بحق کا معاملہ ،

, انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پولیس تشدد سے دو پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دئیے۔ پیر کو کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ۔استغاثہ کی عدم پیروی پر عدالت نے نوٹس جاری کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی اخراج مقدمہ کی رپورٹ پر جواب طلب کر لیا ۔ یاد رہے کہ 2014 میں موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں ایف آئی ار درج کی گئی تھی،ایف آئی آر میں سابقہ وزیراعظم نوازشریف کو نامزد کیا گیا تھا،مقدمے کا تفتیشی افسر سابق وزیراعظم نوازشریف کو کلین چٹ دے چکا ہے۔کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp