قندیل بلوچ کیس مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کی بریت ہائی کورٹ میں چیلنج

ملتان ۔ 21 اکتوبر : قندیل بلوچ قتل کیس میں پراسیکیوشن نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں اپیل دائر کردی۔ اپیل میں مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کی بریت کو چیلنج کیاگیاہے جبکہ عمرقید پانے والے ملزم وسیم کی سزامیں اضافے کی استدعاکی گئی ہے ۔ ماڈل کورٹ نی27ستمبرکوقندیل بلوچ قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا تھاجبکہ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ماڈل قندیل بلوچ کا گلہ دبا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ ماڈل کورٹ نے تمام شواہد کو مد نظر رکھے بغیر انہیں بری کر دیاجن ملزمان کو بری کیا گیا ان میںمفتی عبدالقوی، ظفر، عبدالباسط، حقنواز اور اسلم شاہین شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp