South Korean Mayor Dumps Tonne Of Trash On Pristine Beach For International Clean-Up Day

جنوبی کوریا کے میئر نے ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کےلیے صاف ستھرے ساحل کو کچرا ڈال کر گندا کر دیا

21 ستمبر کو   ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر تھائی لینڈ سے ہوائی تک ہزاروں  رضاکاروں نے  مقامی ساحلوں کی صفائی کا کام کیا۔ لیکن  صفائی کرنے والے رضا کار ایسے ساحلوں پر بھی جمع ہونے تھے، جو پہلے سے ہی صاف ستھرے تھے۔ جنوبی کوریا کے ایک ایسے ہی  صاف ستھرے ساحل  کو دوبارہ صاف کرانے کے لیے شہر کے میئر نے اس پر  سینکڑوں  ٹن کچرا ڈال دیا۔

 

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد میئر کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم میئر کے آفس نے وضاحت  دیتے ہوئے بتایا کہ  ساحلوں کی صفائی کےعالمی دن کے موقع پر ساحل پر کوئی کچرا نہیں  تھا۔ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے انہوں نے  ساحل پر کچرے کا بندوبست کیا تاکہ لوگوں کو اس معاملے کی سنجیدگی کا علم ہو سکے۔ 

جنوبی کوریا کی جنڈو کاؤنٹی کے میئر لی ڈونگ جن نے بتایا کہ  انہوں نے قریبی علاقوں سے کچرا لا کر ساحل پر ڈالا تاکہ اگلے دن 600 رضاکار اسے صاف کر سکیں۔میئر نے دعویٰ کیا کہ اگلے دن رضاکاروں نے 100 فیصد کچرا صاف کر دیا تھا، اب ساحل پہلے کی طرح بالکل صاف ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 20 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں