Announces National T20 And Test Squad For Australia Tour
Sarfraz Ahmed Drop, Khushdal Shah And Musa Succeed For First Place In T20 Squad, Naseem Shah, Kashif Bhatti Part Of Test Squad

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

سرفراز احمد ڈراپ ،خوشدل شاہ اور موسی پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ، نسیم شاہ ، کاشف بھٹی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ

لاہور : دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،سابق کپتان سرفراز احمد کسی بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے،خوشدل شاہ اور موسی پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ اور کاشف بھٹی پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں سیریز ہمیشہ بڑی اہم رہی ہیں،آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں ،ہماری حکمت عملی ہی یہی ہے کہ نوجوانوں پر اعتماد کریں،نسیم شاہ اور موسیٰ خان کا اس وقت بڑا نام چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اوروہاب ریاض شامل ہیں ۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp