اداکار وہدایتکار شمون عباسی کی فلم درج کو نمائش کی اجازت مل گئی

لاہور : مرکزی سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم درج کو ری ویو کے بعد پاس کر دیا۔آدم خور انسانوں کی کہانی پر مبنی فلم درج کو شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے حقیقی رنگ دینے کیلئے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔
فلم کی نمائش 18 اکتوبر کو ہونا تھی مگر گزشتہ دنوں مرکزی و صوبائی سینسرز بورڈز کی جانب فلم کو روک دیا گیا۔سنسر بورڈز کی جانب سے پابندی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تھی تاہم رپورٹس کے مطابق بورڈز کو فلم میں خوفناک مناظر اور مکالموں پر اعتراض تھا۔فلم درج پر پابندی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی اداکاروں نے اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ تاہم، اب فلم کو مرکزی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب فلم کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp