روس ڈیم کا بندھ ٹوٹنے سے 6 افراد ہلاک ، 14 زخمی

ماسکو : روس میں ڈیم کے بندھ ٹوٹنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ خطہ کراسنویارسک کے ضلع کور نگیسکائی میں ڈیم کا بندھ ٹوٹنے سے چھ افراد ڈوب کر ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp