معروف اداکارسلیم ناصر کو ہم سے بچھڑے 30برس بیت گئے

ملتان : معروف ٹی وی اداکارسلیم ناصر کو ہم سے بچھڑے 30برس بیت گئے ۔سلیم ناصرنے اپنی فنی زندگی کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز کے ایک ڈرامے لیمپ پوسٹ سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً 400 انفرادی ڈراموں اور 27 سیریلز میں کام کیا۔ سلیم ناصر کے مشہور ٹی وی سیریلز میں سفید سایہ، جھوک سیال، پل، زنجیریں، جزیرہ، دستک، بندش، آخری چٹان، اًن کہی، آنگن ٹیڑھا اور جانگلوس کے نام سرفہرست ہیں۔سلیم ناصر نے دس فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پنجابی فلم بھی شامل تھی۔سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp