فلمسٹار تابندہ علی کے متعدد جعلی فیس بک اکائونٹ بن گئے،اداکارہ پریشان

مانگا منڈی : فلمسٹار تابندہ علی کے متعدد جعلی فیس بک اکائونٹ بنا لیئے گئے،اداکارہ پریشانی کا شکار ہوگئیں،ایف آئی اے سائبر کرائم جانے کا فیصلہ،آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایاکہ یہ جعلی اکائونٹس بننے کا سلسلہ کوئی دوماہ سے جاری ہے فیس بک پر موجود میری تصاویر اٹھا کر ان جعلی اکائونٹس پر لگائی جارہی ہیں جو خطرناک بات ہے۔
ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میرا filmstartabinda.ali کے علاوہ کوئی دوسرا اکائونٹ نہیں ہے اس لیئے پرستار اور میرے دوست احباب ان جعلی فیک اکائونٹس سے خبردار رہیں ۔تابند علی نے بتایاکہ ایک ماہ قبل میرا اکائونٹ ہیک کر لیا گیا تھا جو بڑی مشکل سے ریکور کیاگیا تھا اس کے بعد میرے نام سے جعلی اکائونٹس بننے کا سلسلہ جاری ہوگیا سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ ان اکائونٹس میں میرے سارے جاننے والے ایڈ کر لیئے گئے ہیں اور ابھی تک میرے دوستوں کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجی جارہی ہیں۔
فلمسٹار تابندہ علی نے مذید کہاکہ وہ ان جعلی اکائونٹس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز جارہی ہیں تاکہ ان جعلسازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جایا تاکہ وہ مذید کوئی دونمبری نہ کر پائیں میرے پرستار بھی ان سے محتاط رہیں اور نہ ہی فرینڈ ریکوسٹ قبول کریں اور نہ ہی اس کے کسی میسج پر رسپانس دیں بلکہ ان جعلی اکائونٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ جلد از جلد ختم کیئے جا سکیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp