سعودی عرب روسی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

ریاض : سعودی عرب رواں ہفتے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے روسی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میںمنقعدہ روسی فلمی فیسٹیول میں شائقین کی غیرمعمولی دلچسبی دیکھنے میں آئی ہے۔ روس کے معروف فلمی چین کارو کے سربراہ پال ہیتھ اور زینیاکوفا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض میں منقعدہ فلم فیسٹیول کے ذریعے روسی سنیما ثقافت کا ذائقہ ریاض میں لا رہے ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب ریاض روسی فلم کی میزبانی کر رہا ہے اور ہم اس بات پر پرجوش ہیں کہ یہاں کے ناظرین ہماری فلموں اور ثقافت کو کس طرح قبول کریں گے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ روسی فلمیں ریاض کے ناظرینکے دلوں میں ایک ردعمل پائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نو بہترین روسی فلموں اور متحرک تصاویر کو سعودی سامعین کے لیے منتخب کیا گیا،ان کی سکریننگ ریاض کے کنگ فہد کلچرل سنٹر میں ہوگی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp