شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اردو میں ننھے بچوں کو سالگرہ کیا مبارکباد دے کر دل جیت لیے

لاہور : برطانوی شہزادی کی اردو سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی کیٹ مڈلٹن نے اردو میں ننھے بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر دل جیت لیے۔شاہی جوڑا دورہ پاکستان کے چوتھے روزلاہورپہنچا جہاں ان کا استقبال وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراورگورنرچوہدری محمد سرور نے کیا۔ لاہور میں شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج گیا جہاں برطانوی جوڑے نے بچوں کی سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پرپہلی بار شہزادی نے اردومیں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔دراصل ایس اوایس ولیج میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سالگرہ کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو اردو میں مبارکباد دی اور بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا اور اب اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ایمن، ابہام اور دانیال آپ سب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیٹ مڈلٹن کو اردو میں مبارکباد دیتے دیکھ کروہاں موجود تمام لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے تینوں بچوں سے ہاتھ ملایا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 17 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp