"Let Me Out": Grandfather Pranks Mourners At His Own Funeral

”مجھے باہر نکالو“ دادا جی نے قبر میں دفن ہوتے ہوئے بھی سب کو حیران کر دیا

ایک شخص کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب قبر میں موجود مرحوم نے ، مجھے باہر نکالو، کی صدائیں دینا شروع کر دیں۔ موقع پر موجود لوگ پہلے پہل تو یہ آوازیں سن کر خوفزدہ ہوئے لیکن جلد ہی وہ مرحوم کے پہلے سے تیار کیے ہوئے مذاق کے بارے میں جان کر ہنسنے لگے۔ 

رپورٹ کے مطابق مسٹر براڈلے 8 اکتوبر کو کینسر کی وجہ سے وفات پا گئے۔

وہ تین سالوں سے کینسر کے مریض تھے۔ اُن کی آخری خواہش تھی کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کو خوفزدہ کر دیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے سب سے بڑے بیٹے کو اپنی تدفین کے دوران اپنا پہلے سے ریکارڈ شدہ میسج چلانے کا کہا۔ براڈلے نے یہ میسج پچھلے سال ریکارڈ کیا تھا۔ اس میسج کے بارے میں اُن کے ایک بیٹے اور پوتے کو ہی معلوم تھا۔ اس انوکھے مذاق سے براڈلے نے اپنی وفات پر غمگین لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
 

12 اکتوبر کو جب کیلمانا، کلکینی کے قبرستان میں براڈلے کا تابوت قبر میں اتارا جا رہا تھا تو اُن کے بیٹے نے اُن کی ریکارڈ کی ہوئی آڈیو چلا دی۔ آڈیو میں براڈلے ”مجھے باہر نکالو“ کی آوازیں دے رہے تھے اور بتا رہے تھے کہ وہ تابوت کے اندر ہیں۔

براڈلے کی بیٹی اینڈریا براڈلے نے اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اینڈریا نے بتایا کہ اُن کے والد نے یہ آڈیو ایک سال پہلے ریکارڈ کی تھی۔ اس کے بارے میں اُن کے بھائی جوناتھن اور بھتیجے بین کو ہی معلوم تھا۔ اینڈریا نے بتایا کہ اُن کے والد نے ایسا مذاق کیا، جس سے اُن کی والدہ بھی قبرستان سے ہنستے ہوئے جائیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں