ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید200 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے

لاہور : ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید200 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ۔ضلع راولپنڈی میں 124 اور لاہورمیں 17 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔بھکر سے 5، پاکپتن اور فیصل آباد سے 2،2، اٹک، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، خافظ آباد، خانیوال اورجہلم میں ڈینگی کا ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوا۔صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں بھی جاری ہیں۔
پنجاب میں 1668 مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر 29افراد کوگرفتار کیا گیا۔خیبرپختونخوا ہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 95 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا اور مریضوں کی تعداد 5ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔مردان 30، پشاور28، ہری پور10، اور صوابی سے ڈینگی کے 9 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صرف پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 266 ہوگئی ہے۔بلوچستان کے سیکرٹری صحت کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 3014 کیسز کا اندارج ہوا ہے۔ گوادر، کیچ اور لسبیلہ میں 1970 افراد میں ڈینگی وائرس کی باقاعدہ ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 17 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp