اداکار رون ایلے کی اہلیہ بیٹے کے ہاتھوں قتل،

بیٹا بھی پولیس فائرنگ سے ہلاک

لاس اینجلس : امریکہ کی 1960کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز’’ ٹارزن ‘‘ کے اداکار رون ایلے کی اہلیہ کو ان بیٹے نے قتل کر دیا۔ریاست کیلی فورنیا کی سانتا باربرا کائونٹی پولیس کے مطابق سابق اداکار 81 سالہ رون ایلے کی اہلیہ ویلری لونڈین ایلے کو ان کے 30 سالہ بیٹے کیمرون نے نامعلوم وجوہ پر ان کے گھر میں قتل کر دیا ، رون ایلے واردات کے وقت گھر پر موجود تھے لیکن وہ اپنی ناسازی طبیعت کے باعث پولیس کو بروقت آگاہ نہیں کر سکے تھے، پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچی جہاں ویلری لونڈین ایلی مردہ حالت میں ملی ان پر خنجر سے متعدد وار کیئے گئے تھے ، پولیس نے ان کے بیٹے کی تلاش کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیمرون شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
بعد ازاں اداکار رون ایلے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ویلری لونڈین ایلی اپنے دور میں ملکہ حسن منتخب ہوئی تھیں ان کے رون سے تین بچے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 17 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp