The Pakistani Cricketer Approached The Court When He Was Not Selected
Provincial Selection Committee Selects Team To Conduct Formal Trial Against Rules: Zakir Khan

ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹر نے عدالت سے رجوع کرلیا

صوبائی سلیکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی:ذاکر خان

لاہور : قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کرکٹر ذاکر خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔انہوں نے اپنی درخواست میں چیئرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی سٹیڈیم سمیت دیگر متعلقین کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔
کرکٹر ذاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ذاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے گئی گنا بہتر ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔                                                                      

تاریخ اشاعت : اتوار 13 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp