مسلم لیگ ن میں مریم اورنگزیب جاسوس قرار؟

مریم اورنگریب کوسنجیدہ شخصیت نہیں سمجھتا، میں نہیں سمجھتا کہ مریم اورنگزیب کسی جماعت کے ساتھ مخلص ہے، میں ان کے منہ پر بھی یہ کہہ چکا ہوں، میں منافق نہیں ہوں۔سینئر تجزیہ کارمصنف عطاء الحق قاسمی کی خصوصی گفتگو

لاہور : مسلم لیگ ن میں مریم اورنگزیب کوجاسوس قرار دے دیا گیا؟ سینئر تجزیہ کار مصنف عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگریب کوسنجیدہ شخصیت نہیں سمجھتا، میں نہیں سمجھتا کہ مریم اورنگزیب کسی جماعت کے ساتھ مخلص ہے، میں ان کے منہ پر بھی یہ کہہ چکا ہوں، میں منافق نہیں ہوں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب سے متعلق ایک سوال پر ”مریم اورنگزیب کے کہیں اوربھی رابطے ہیں“ کے جواب میں کہا کہ میں منافق نہیں ہوں، میں ان کے منہ پر بھی یہ کہہ چکا ہوں۔
مریم اورنگریب کوسنجیدہ شخصیت نہیں سمجھتا، میں نہیں سمجھتا کہ مریم اورنگزیب کسی جماعت کے ساتھ مخلص ہے۔عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ میاں نوازشریف کو جس طرح چاروں طرف گھیرا گیا ہے ، میں ان کو کسی پریشانی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا، میں میاں نوازشریف سے کل بھی محبت کرتا تھا، آج بھی کرتا ہوں اور آئندہ بھی محبت کرتا رہوں گا، چاہے کچھ بھی ہوجائے۔
مریم اورنگزیب کی ملاقات نوازشریف سے روزانہ ہوتی تھی لیکن میری تو کبھی کبھار ملاقات ہوتی ہے۔ پرویز رشید بہت بڑا آدمی ہے، کچھ لوگ اس معاملے میں بھی نوازشریف کی گردن پھنسانا چاہتے تھے کہ تعیناتی نوازشریف نے کی ہے۔ لیکن پرویز رشید نے کہا کہ ان کی تعیناتی میں نے کی ہے۔ واضح رہے مریم اورنگزیب ن لیگ کی ترجمان ہیں، مریم اورنگزیب ن لیگ میں انتہائی متحرک کردار ادا کررہی ہیں، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب پارٹی قیادت پر برے وقت میں بھی نہ صرف ہرپلیٹ فورم پر پارٹی قیادت کا دفاع کررہی ہیں بلکہ ن لیگ میں ایک اہم سیاسی مقام بھی حاصل ہے۔
لیکن سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی جن کا نوازشریف کے قریب انتہائی احترام کا مقام ہے، ان کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب پارٹی سے مخلص نہیں ہے، ایک سوال پر کہ مریم اورنگزیب کے کسی اور سے بھی رابطے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں منافق نہیں ہوں،میں ان کے منہ پر بھی یہ کہہ چکا ہوں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 13 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp