سعودی عرب میںگزشتہ 8 ماہ کے دوران آنے والے سیاحوں نے 77.3 ارب ریال خرچ کئے

ریاض۔ : سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ (ایس سی ٹی ایچ) کے تحت کام کرنے والے ادارے سیاحتی معلومات اور تحقیقی سینٹر(ایم اے ایس) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سعودی عرب آنے والے سیاحوں نے 77.3 ارب سعودی ریال خرچ کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہیں۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ یہ اعدادوشمار جنوری 2019ء سے اگست 2019ء تک کے ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران مملکت میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں بھی 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اندرون مملکت سیاحت کرنے والوں نے بھی 3.4 فیصد زیادہ رقم خرچ کی۔ایم اے ایس نے اپنے ٹویٹر میں کہا ہے کہ ریاض جانے والے تقریباً 20 لاکھ سیاحوں نے مجموعی اخراجات 12 ارب ریال کیے۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سیاحوں کی آمد میں اضافے سے یہ رقم بڑھے گی اور اس سے سعودی عرب میں شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 13 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp