Elderly Man Steals 159 Bicycle Seats Because SomeoneStole His

اپنی سائیکل کی سیٹ چرائے جانے پر بوڑھے شخص نے 150 سائیکلوں کی سیٹیں چرا لیں

اوٹا وارڈ ، ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ  شخص کو حال ہی میں  پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے  مبینہ طور پر پچھلے سال اپنی سائیکل کی سیٹ چرائے جانے کا انتقام لینے کے لیے ایک دو نہیں بلکہ 159 سائیکلوں کی سیٹیں چرائی۔
اس ماہ کے شروع میں  پولیس نے اکیو ہاتوری کو 29  اگست کو ہونے والی سائیکل کی سیٹ کی چوری کی واردات میں گرفتار کر لیا۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ  اکیو  نہایت سکون سے  ایک سائیکل کی سیٹ اتار کر اسے اپنی سائیکل کے ساتھ بندھی ٹوکری میں ڈال کر پیڈل چلاتے ہوئے آرام سے چلے گئے۔
اکیو کی بدقسمتی کہ اس بار اُن کے شکار نے پولیس کو  فون کر دیا۔ پولیس نے فوراً ہی اس چھوٹی سی  چوری کی واردات کی تفتیش شروع کر دی۔پچھلے ہفتے جب پولیس نے  اکیو کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں ایک ہی سیٹ ملنے کی توقع تھی لیکن گھر کے اندر انہیں ایک دو نہیں پوری 159 سیٹوں کا ڈھیر ملا۔اس کے بعد اکیو نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے تو بدلہ لینے کے لیے سائیکلوں کی سیٹیں چوری کرنا شروع کی ہیں۔
اکیو چاہتے تھے کہ جس طرح انہیں سائیکل کی سیٹ چرائے جانے پر مایوسی ہوئی تھی، دوسرے لوگ بھی اس احساس سے گزریں۔اسی لیے انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی بجائے خود ہی دوسروں کی سائیکل کی سیٹیں چرانا شروع کر دیں۔
پولیس نے اکیو کے گھر سے ملنے والی صاف ستھری سیٹوں کو ڈسپلے پر لگا کر میڈیا کو بھی دکھایا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 12 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں