غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کی 13ویں برسی کل منائی جائیگی

شیخوپورہ : غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کی 13ویں برسی کل منائی جائیگی، مہدی حسن نے 13 اکتوبر 2012 کو جہان فانی سے کوچ کیاسنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ خان صاحب نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ء میں ریڈیو پاکستان کے کراچی اسٹوڈیو سے کیا اور 1957 میں ریڈیو پاکستان ہی سے گائی ایک ٹھمری نشر ہونے کے بعد موسیقار حلقوں کی توجہ حاصل کی۔
مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لیے گانے گائے ان کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد 623 ہے۔ انھوں نے 366 اردو فلموں میں 541 اور 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائیکئی دہائی پر محیط اس سفر میں انھوں نے مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد فلمی وغیرفلمی گیت، نغمے اور غزلوں میں آواز کا جادو جگا کر انھیں امر کردیا اور دنیا بھر میں بے مثال شہرت اور عزت پائی۔ مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔ بھارت میں انھیں سہگل ایوارڈ جبکہ حکومت نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزاز عطا کیا۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 12 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp